20 جولائی 2026 - 22:42
سپاہ پاسداران نے بیک وقت تین محاذوں پر امریکی مفادات اور اثاثوں کو نشانہ بنایا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا: خدائے متعال پر توکل کرتے ہوئے، اور میدان میں  آپ بصیر عوام کی دانشمندانہ موجودگی سے حوصلہ مند ہو کر، سپاہ نیوی کے بحری دستوں نے آپریشن نصر 2 کی 23ویں لہر مبارک کوڈنیم "یا رقیہ(س)" کے ساتھ بیک وقت حملے کرکے تین مراحل میں، خطے میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کو شدید ضربیں لگائیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان رج ذیل ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ

﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾

ایران اسلامی کی اٹھی ہوئی اور حماسہ آفریں قوم!

خدائے متعال پر توکل کرتے ہوئے، اور میدان میں  آپ بصیر عوام کی دانشمندانہ موجودگی سے حوصلہ مند ہو کر، سپاہ نیوی کے بحری دستوں نے آپریشن نصر 2 کی 23ویں لہر مبارک کوڈنیم "یا رقیہ(س)" کے ساتھ بیک وقت حملے کرکے تین مراحل میں، خطے میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کو شدید ضربیں لگائیں۔

پہلا مرحلہ: بحرین کے الصخیر ہوائی اڈے پر تعینات امریکی یونٹوں کے ڈرونز کی دیکھ بھال اور مرمت کے ہینگرز پر حملہ، جس کے نتیجے میں ہینگرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

دوسرا مرحلہ: بحرین کی سلمان بندرگاہ میں TF59 کشتیوں کی تیاری کے ہینگرز پر حملہ، جس کے نتیجے میں ہینگرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور کشتیاں تباہ ہو گئیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا۔

تیسرا مرحلہ: کویت کے عریفجان اڈے میں اسپیشل امریکی نیول فورسز کے کمانڈوز دستوں کی تیاری، سپورٹ اور مسلح کرنے کے مقام، اور جنگی سازوسامان کے مقامات اور ہینگرز کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

مجاہدین اسلام کے ان تباہ کن کاروائیوں کے دوران میزائلوں اور ڈرونز کے تابڑ توڑ حملے کئے گئے، اور طفل کُش امریکی فوج کم جارحیتوں کے جواب میں جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکہ کا بے عقل صد، ـ جس نے بارہا عالمی حالات سے اپنی لاعلمی اور نادانی کا اعتراف کیا ہے اور کہتا ہے کہ وہ دنیا کے لوگوں کے درمیان ہمارے امامِ شہید کی مقبولیت اور اثر و رسوخ کی گہرائی اور ان سے ایران اور دیگر ممالک کے عوام کی گہری محبت و عقیدت سے بے خبر تھا، اور اسی بنا پر اس نے اُنہیں شہید کر دیا، اور یہ کہ اس نے وہ عالمی معیشت میں آبنائے ہرمز کی اہمیت سے بے خبر ہوکر خطے میں جنگ چھیڑ دی ہے ـ کل رات ایک بار پھر اپنی بے وقوفی اور نادانی کا ثبوت دیتے ہوئے کہنے لگا کہ ایران کے پاس بہت کم تعداد میں میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں اور وہ ختم ہونے کو ہیں۔

امریکہ کے قاتل صدر کو معلوم ہونا چاہئے کہ اگر یہ جنگ کئی سال تک بھی جاری رہے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے آخری دن تک ہمارے میزائل اور ڈرون امریکی مجرموں پر برستے رہیں گے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha